ہا ؤسنگ اور شہری انسداد غربت کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ریئل اسٹیٹ
کے ڈیولپرس سے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر واجبی قیمت والی ہاؤسنگ کی
فراہمی کے لئے پروجیکٹ شروع کریں ۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریئل اسٹیٹ یا املاک کے شعبے کا مستقبل اسی میں مضمر ہے ۔اپنے نقطۂ نظر کی وضاحت
کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت متوسط آمدنی
والے گروپوں سمیت سبھی لوگوں کے لئے ہاؤسنگ کو یقینی بنانے کے پہلو
پرمرکوز کئے ہوئے ہے اور اس شعبے میں بنیاد سے لے کر کے بلندی تک بہت سارے
مواقع دستیاب ہیں اور ڈیولپرس کو ، جنہیں حالیہ برسوں میں اتار چڑھاؤ
دیکھنا پڑا ہے ، ان موقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔